چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل پاس کرایا ہے یعنی این آر او ٹو پلس ہوگیا۔
فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل پاس کرایا ہے یعنی این آر او ٹو پلس ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ اس ترمیم کے مطابق اب 50 کروڑ کی کرپشن کو کرپشن نہیں سمجھا جائے گا اور نیب تحقیقات نہیں کرسکے گا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نیب عدالت کے ججز اب صدر کے بجائے حکومت میں موجود چور لگائیں گے یعنی بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے۔