وزیراعظم شہباز شریف سے جاپان کےنائب پارلیمانی وزیر کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور جاپان کے درمیان تمام شعبوں میں قابل قدر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عز م کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں جاپان کے امور خارجہ کے بارے میں نائب پارلیمانی وزیرHONDA TARO سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے حکومت جاپان کی جانب سے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے امداد کی فراہمی کو سراہا۔انہوں نے زور دیا کہ تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔