کیا آرمی چیف کی تقرری کیلئے پورے ملک کو ہولڈ پر رکھ دیں؟عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈز بھی منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ چلے کہ یہ کہاں سے پیسے لاتے ہیں،تحریک انصاف آرگنائزڈ سیاسی فنڈ ریزنگ کرتی ہے، الیکشن کی تاریخ دے دیں ہم ہرقسم کی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف انتخابات میں شکست کی وجہ سے خوفزدہ ہیں،آج ان کی وجہ سے ہماری نیشنل سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں،کیا آرمی چیف کی تقرری کے لیے پورے ملک کو ہولڈ پر رکھ دیں؟