تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ریڈزون سیل
اسلام آباد انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈزون کو سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے ہیں جبکہ پولیس،ایف سی اور رینجرز کے 2ہزار جوان تعینات ہوں گے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مظاہرین کوریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو ریڈ زون داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کو الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں، ہم پُرامن اور قانون میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہوگا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے میں حقائق کی غلطیاں ہیں، کل پٹیشن فائنلز ہوجائیں گی جبکہ توہین عدالت کی پٹیشن بھی تیارکی جارہی ہے۔