آتش فشاں پھٹنے کے بعد قریبی آبادیوں کو الرٹ اور حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی علاقے میں چھ صدیوں کے بعد ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔ یہ سرگرمی ہفتے کے آغاز میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سامنے آئی، جس کے بعد خطے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ آتش فشاں 600 سال بعد متحرک ہوا ہے، جو اس واقعے کو غیرمعمولی نوعیت کا بناتا ہے۔ آتش فشاں کی بیداری کے بعد قریبی آبادیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے آتش فشانی سرگرمی کی مسلسل نگرانی کے لیے جدید آلات نصب کر دیے ہیں، جب کہ خطے میں ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے آتش فشاں کا متحرک ہونا نایاب عمل ہے اور اس سے خطے کی زمینی ساخت اور ماحولیاتی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
روس میں خوفناک زلزلہ ، 600 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا
Aug 03, 2025 | 19:31