پشاور میں کوہاٹ روڈ پرشہاب خیل میں پولیس چوکی کے قریب دھماکے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

بڈھ بیر کوہاٹ روڈپر شہاب خیل کے قریب دہشتگردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ پولیس چوکی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ دونوں اہلکاروں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔