جھنگ میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اشتہاری بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھنگ کے علاقے چک ایک سوپچہترمیں قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد رمضان عرف رمضانی بلوچ اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس پرملزموں نے پولیس پر پارٹی پرفائرنگ کر دی ملزمان کی فائرنگ سے تین پولیس اہکارجاں بحق جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک اشتہاری سہیل شیخانہ ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس مقابلہ سات گھنٹوں تک جاری رہا تاہم ملزم محمد رمضان اوراس کےساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم محمد رمضان کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر ہے۔