الیکشن میں کامیابی کی صورت میں وہ پاکستان کوامریکہ کی جنگ سے فوری علیحدہ کردیں گے۔ عمران خان

غیرملکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا دوست ہوسکتا ہے، غلام نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں منتخب ہونے کی صورت میں وہ سب سے پہلے پاکستان کوامریکا کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے الگ تھلگ کردیں گے،سابق صدرپرویزمشرف کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سابق پرویزمشرف سے سیاسی اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ ملک میں گذشتہ برسوں کے دوران ہونے والی خونریزی کے ذمے دارہیں، ان کے ساتھ اتحاد سیاسی خودکشی ہوگی۔