سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ صوبے میں چین کی سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان

گورنر ہاؤس کراچی میں چائنہ انویسمنٹ کارپوریشن کے وفد نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے چین کی سرمایہ کار کارپوریشن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے جس کے باعث ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور ملکی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔