جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں تین سو نو رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

پرتھ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئےپانچ سو بانوے رنز کا پہاڑ عبور کرنا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کو دس وکٹیں درکار تھیں تاہم کینگروز بلےباز قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکے اور وقفےوقفےسےپویلین لوٹتے رہے۔ پوری آسٹریلوی ٹیم چھ سو بتیس رنز کےتعاقب میں تین سو بائیس رنز ہی بنا سکی۔ ای ڈی کووان ترپن اور کپتان مائیکل کلارک چوالیس رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مچل سٹارک اڑسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اپنا آخری میچ کھیلنےوالےرکی پونٹنگ دونوں اننگز میں ڈبل فگر بھی کراس نہ کرسکے۔ پروٹیز کی جانب سےڈیل سٹین اور روبن پیٹرسن نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہاشم آملہ کو مین آف دی میچ اور مائیکل کلارک کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔