نواز شریف و اہلخانہ کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہل خانہ سمیت شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی تھے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی تھی جس پر نیب نے زیر تفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیرتفشیش مقامات سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا اورملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔