عمران خان روایتی وزیراعظم نہیں جو حکمران بن کر عوام کو اپنا غلام سمجھیں :وزیراطلاعات کا سیدخورشیدشاہ کے بیان پرردعمل

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نےکہا ہے کہ عمران خان روایتی وزیراعظم نہیں جو حکمران بن کر عوام کو اپنا غلام سمجھے ۔پاکستان کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے لٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےوزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں۔ خورشید شاہ اور ان کے لیڈر نے پاکستان کے خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی آخرکتنا عرصہ بھٹو صاحب کے پیچھے اپنی کرپشن اور جرائم کو چھپاتی رہے گی؟بھٹو صاحب نے ملک کو جوہری قوت بنانے کی بنیاد رکھی جبکہ شاہ جی اور ان کے لیڈروں نے صرف کرپشن کو پروان چڑھایا۔