صدر کا قوم پرملک میں تیار کردہ مصنوعات خریدنے،پرتعیش اشیاء کی خریداری سےگریز پرزور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو لگثری اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہئیے اور روپے پر دباو کے باعث پاکستانی ملک میں بنی اشیاء خریدیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیاء پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں، جس کو ہم لگثری اشیاء پر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔
Considering pressure on Pak rupee,I urge Pakistanis to buy 'Made in Pakistan'. In this time of crisis we must try to avoid luxury goods & avoidable imported purchases. If you put your mind to it there is a long list of daily use imported products. This is what we must do together
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 2, 2018
واضح رہے دو روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا تھا۔