وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے 47ویں قومی دن پر تہنیتی پیغام

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے سینتالیس ویں قومی دن پر تہنیتی پیغام دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سینتالیس سال کے مختصر عرصے میں آج امارات ترقی، خوشحالی اور گڈ گورننس کی مثال بن چکا ہے جو عرب امارات کی قیادت کی دور اندیشی اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہےمتحدہ عرب امارات کی قیادت کو بھیجے جانے والے خطوط میں وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائی چارے اوردو طرفہ تعاون سے عبارت ہیں۔ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کی سرپرستی میں دو طرفہ تعلقات مزید تقویت اورہر شعبے میں وسعت اختیار کرتے ہوئے طویل المدت اسٹریٹجک اکنامک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔وزیرِاعظم نےحکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار بھی کیا۔