روپے کی قدر بڑھانے کے لیے صدر پاکستان عارف علوی میدان میں آگئے

صدر پاکستان نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی مصنوعات خرید کر پاکستانی روپے کو دباؤ سے نکالنے میں مدد کریں پاکستان کے صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی روپے پر دباؤ کے باعث صرف پاکستانی مصنوعات خریدیں۔ سوشل میڈٰیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی میڈ اِن پاکستان مصنوعات خریدیں۔ اس مشکل وقت میں ہمیں پرتعیش غیرملکی مصنوعات نہیں خریدنی چاہئیں۔ غورکریں تو پتہ چلے گا کہ ہم روزمرہ بنیادوں پرکتنی غیرملکی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ وہ کام ہے جو ہم سب مل کر کرسکتے ہیں۔