مقبوضہ کشمیر میں آج سے انسانی حقوق کا ہفتہ منایا جارہا ہے

یہ ہفتہ منانے کی اپیل سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی حریت قیادت نے کی ہے۔حریت قیادت نے سرینگر میں ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ اس ہفتے کے دوران وہ عالمی برادری کی توجہ بھارتی فورسز کے مظالم کی طرف مبذول کرانے کے لیے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور اپنے علاقوں میں نماز مغرب کے بعد مساجد کے باہر موم بتیاں اور مشعلیں روشن کریں۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں بھی سے اپیل کی کہ وہ بھارت پرمقبوضہ کشمیر میں عوام دشمن اور جارحانہ پالیسیاں ختم کرانے کیلئے دباو ڈالیں۔