کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے

کالام: سوات کے سیاحتی مقام کالام کے علاقے پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بحرین کالام روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کالام میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کالام اور پشمال کے اطراف میں سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے، جہاں بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب سیاح اور مقامی افراد بھی پھنس گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کھولنے کے لیے ریسکیو کا کام جاری ہے، مٹی کا تودہ گرنے سے کالام بحرین روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سڑک کھولنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ صبح تک سڑک ٹریفک کے لیے بحال کر دی جائے۔