ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 08، استور، گوپس منفی 04، میرکھانی، کالام، ہنزہ، گلگت منفی 02، کوئٹہ بگروٹ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔