اسرائیلی وزیراعظم رشوت ، فراڈ اور اعتماد شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پولیس

اسرائیلی پولیس نے ملکی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کی بیوی سارہ رشوت وصولی، فراڈ اور اعتماد شکنی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس کی جانب سے تیسری مرتبہ اسرائیلی اٹارنی جنرل کو ایسی سفارشات پیش گئیں ہیں۔ ان سفارشات پر اٹارنی جنرل نے طے کرنا ہے کہ آیا عدالتی کارروائی کا آغاز باضابطہ طور پر شروع کیا جائے۔ اس سے قبل رواں برس فروری میں بھی پولیس نے اپنی تفتیش کے بعد بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق وزیراعظم نے ٹیلی کام ادارے ”بیزیق “کو بھی خلاف ضابطہ رعایت فراہم کی تھی۔