ہمارا میزائل پروگرام دفاعی ہے۔ ایران
ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کی میزائل سازی کلی طور پر دفاعی نوعیت کی ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران حکومت کا یہ بیان اس امریکی الزام کے جواب میں ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ایک نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی تھی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق ملکی میزائل پروگرام پوری طرح دفاعی نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل نے میزائل سازی سے منع نہیں کیا ہے۔