بحرین میں امریکی نیوی کے اعلیٰ افسر کی پراسرار ہلاکت

بحرین میں امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹیرنی پراسرار طور مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ بحرین میں متعین امریکی پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر، مشترکہ سمندری نگرانی کی افواج کے سربراہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی بحری افواج کے کمانڈر بھی تھے۔ امریکی فوج کے عسکری آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے ہلاک ہونے والے نیول افسر کو ایک شاندار فوجی افسر قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ہلاکت میں بظاہر کوئی مشتبہ کارروائی نظر نہیں آتی تاہم بحرینی وزارت داخلہ اور امریکی نیول کریمینل انویسٹیگیٹو سروس نے مشترکہ تفتیش شروع کر دی ہے۔