آسٹریلیا کی جنگلی آگ میں شدت، نواحی دیہات کے رہائشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقل شروع

آسٹریلیا میں شدید گرمی کی وجہ سے جنگلی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ اب زیادہ شدت کے بعد برسبین کے نواحی دیہات کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی اور شمالی کوئنز لینڈ کے وسیع علاقے میں لگی ہوئی آگ نے کئی مقامات پر سڑک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لی ہے جس کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کو معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ کوئنز لینڈ میں جنگلی جھاڑیوں کی آگ ایک سو پندرہ مختلف مقامات پر لگی ہوئی ہے تیز ہوا کے باعث پھیلتی جارہی ہے ۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر ایک 21 سالہ نوجوان بھی ہلاک ہوا ہے۔