ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس کے آغاز میں تیزی

ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس کا پیر کو آغاز تیزی میں ہوا،ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرزایکس جاپان میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔چین کی شنگھائی اور شنزن سٹاک مارکیٹس میں مرکزی انڈکسس 2.6 فیصد پوائنٹس اور ٹوکیو سٹاک کے مرکزی انڈکس نکی225 انڈکس میں 1.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ای منی فیوچرز فار دی ایس اینڈ پی 500 انڈکس میں 1.9 وقفے پر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔