معذوروں کا عالمی دن، حکومت اسپیشل افراد کی زندگیوں میں تبدیلی کیلئے پرعزم

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا دن منایا جارہا ہے۔ آزاد کشمیر میں سینکڑوں معذور افراد حکومتی اداروں کی توجہ کے منتظر ہیں۔ انہی میں سے ایک بلند ہمت نوجوان عبدالقادر بھی ہے جس نے اپنی معذوری کا مقابلہ کیا اور آئی ٹی کے شعبہ میں کچھ کر دکھانے کا جزبہ رکھتے ہیں۔مظفرآباد کے نواحی علاقے بانڈی سماں کا 25 سالہ عبدالقادر ٹانگوں کی پراسرار بیماری کا شکار ہوکر معزور ہوگیا تھا۔ بیماری کی وجہ سے عبدالقادر تعلیم تو جاری نا رکھ سکا لیکن اس نے آٹھ سال تک نا صرف بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ساتھ ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی مہارت حاصل کی۔