بھارت: ہیکرز اے ٹی ایم سے 32 لاکھ روپے لے اڑے

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 32 لاکھ 30 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے اعظم گڑھ میں اے ٹی ایم سے پیسے لٹنے کا پتا اس وقت چلا جب اکاﺅنٹ ہولڈر کے موبائل پر میسج آیا کہ تمہارے اکاونٹ سے 32 لاکھ 30 ہزار روپے نکالے جاچکے ہیں۔ متاثرہ شخص نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔