بھارت: مناسب نرخ نہ ملنے پر احتجاج، کسانوں نے ہزاروں ٹن آلو سڑک پر پھینک دیئے
بھارت کی ریاست اتر پردیش میںکسانوں نے مناسب قیمت نہ ملنے پر ہزاروں ٹن آلو ڈی ایم دفتر کے سامنے سڑک پر پھینک دیئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق لکھنﺅ میں کسانوں نے حکومت کی جانب سے آلو کی مناسب قیمت مقرر نہ کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں ٹن آلو ڈی ایم آفس کے سامنے سڑک پر ڈھیر کر دیئے۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ منڈی میں2 روپے فی کلو جبکہ عام بازار میں دکاندار20 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا رہا ہے۔ کسانوں کو شکایت ہے کہ حکومت نے وعدہ کرنے کے باوجود بھی قیمت کا اعلان نہیں کیا جبکہ مقرر کردہ سرکاری خرید مراکز میں بھی فصل خریدی نہیں جارہی۔ واضح رہے کہا سڑک پر آلو دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں اورانہیں کسی بڑے احتجاج اورہڑتال کا خطرہ محسوس ہونا شروع ہو گیا ہے۔