لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ پرسائن بورڈ اورفلیکسزلگانے پرپابندی لگادی

لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ پرفلیکسزاور سائن بورڈلگانے پرپابندی لگادی۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے مال روڈ پر فلیکسز اور سائن بورڈ لگانے کیخلاف درخواست کی سماعت کی،میئر لاہور مبشرجاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ پرفلیکسزاورسائن بورڈزلگائے جارہے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مال روڈ سے سائن بورڈ اورفلیکسزہٹانے کاحکم دے۔عدالت نے مال روڈ پر فلیکسز اور سائن بورڈ لگانے پر پابندی عائد کردی۔