انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کمی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

ڈالر کو لگام دینے کی خاطر اسٹیٹ بینک کے سخت اقدامات کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 55 پیسے کمی کے بعد 137 روپے 50 پیسے پر آج ٹریڈ کر رہا ہے۔بگڑتے معاشی حالات کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر نظر آنے لگے جسکی وجہ سے کاروباری ہفتے کا آغاز مارکیٹ میں مندی سے ہوا اور انڈیکس 40 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی رکارڈ کی گئی۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ادائیگیوں کا بگڑتا توازن اور شرح سود میں اضافے کے سبب مارکیٹ میں مقامی اور بیرونی سرمایا کاری حصص کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آتے ہیں۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پہلے سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1244 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 39 ہزار 251 کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب معاشی تجریہ گار ذیشان افضل کا مارکیٹ کی صورتحال پر کہنا تھا کہ شرح سود اور تبادلہ میں ایڈ جسٹمنٹ نے معاشی صورتحال واضح کی ہے، دو فیصلوں نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، انڈیکس کا گرنا اور شرح سود سے شیئرز کی ویلیوایشن بدلنے کے سبب ہے، سرمایہ کار معاشی سمت کا تعین کررہے ہیں۔