وزیر اعظم کے غربت مٹا ﺅ پروگرام کے تحت مرغبانی کے یونٹس کی تقسیم کا آغاز
وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹا ﺅ پروگرام کے تحت مرغبانی کے یونٹس کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام نے کہا ہے کہ آج لاہور میں مرغبانی کے 300 یونٹس تقسیم کیے جائیں گے جس سے 300 گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرغبانی کے ایک یونٹ میں 5 مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے جو 1200 روپے کے رعایتی نرخ پر فراہم کیا جائے گا۔ مرغبانی یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی دیسی مرغیاں شامل ہیں جو دو سے تین ہفتے میں انڈے دینے کے قابل ہوجائیں گی۔خیال رہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز پورے ہونے کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ خواتین میں مرغیاں تقسیم کریں گے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔