حنا پرویز بٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے کےخلاف قرارداد جمع کرادی
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے۔گورنر ہاوس پنجاب میں وفاق کی علامت ہے۔دیواریں گراکے جنگلہ لگانے سے ڈالرکی اڑان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔حکومت کو غریبوں کی ایک ہزار سے زائد دکانیں گراکر تسلی نہیں ملی ۔اب گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے چلے ہیں۔حکومت مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کی توجہ ہٹانے کےلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔گورنر ہاو¿س کی دیوار کو گرانا 1975کے اینٹی کیوٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔حکومت کا یہ اقدام تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔گورنرہاﺅس جیسی تاریخی عمارتیں قوم کا اثاثہ ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جا ئے۔لہذا یہ ایوان حکومت کے اس غیر جمہوری فیصلے کی پر زور مذمت کرتا ہے ۔حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔