فلیگ شپ ریفرنس ،نوازشریف کی حاضری سے ایک روز استثنیٰ کی درخواست منظور
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں حاضری سے ایک روز استثنیٰ کیدرخواست منظور کر لی ہے۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی، نواز شریف طبیعت ناساز ہونے پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔نوازشریف کے وکیل زبیر خالد ایڈووکیٹ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے ان کے گھٹنے میں تکلیف ہے اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔جس پر عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے ایک روز کا استثنی دیا جائے، جج محمد ارشد ملک نے دلائل سننے کے بعد نوازشریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔