کراچی:پی ٹی آئی کی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ سندھ حکومت

سندھ حکومت نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اٹھارہویں ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ارادے صوبائی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ آصف علی زرداری نے پاکستانی قوم کو یکجہتی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اٹھارہویں ترمیم کا تحفہ دیاتھا۔مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو سبوتاڑ کرنے پر تلی ہوئی ہے، اس کی معاشی پالیسیوں سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔پاکستان کی اسمبلیوں نے اٹھارہویں ترمیم کو متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے مگر فواد چوہدری کے بیانات سے سازش کی بو آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی، گیس اور اشیائے ضروریات کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں مگر حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔