حکومت پارلیمینٹ میں سب کو ساتھ لے کر چلے گی ,اہم رہنماؤں نے تجاویز سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا
حکومت پارلیمینٹ میں سب کو ساتھ لے کر چلے گی, اہم رہنماؤں نے تجاویز سے وزیر اعظم عمران خان کوآگاہ کردیا . پارلیمینٹ کی کاروائی خوشگوار ماحول میں منعقدکرنے کی تجاویز کی منظوری دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینٹ میں قائد ایوان سید شبلی فراز، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی ملاقات کی ۔ملاقات میں پارلیمانی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین، اخلاقیات کمیٹی Ethics Committee کے قیام ، پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر اور خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے سے بات چیت کی گئی.