سپیکر اسد قیصرنے رواں ماہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کردیا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنیرواں ماہ کے دوران منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوںکی تشکیل کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کردیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ ایوان کی کاروائی کے دوران حکومت اور اپوزیشن کو ان کے مینڈیٹ کے مطابق موقع دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاسوں قانون سازی اور ایوان میں ماحول کو خوشگورارکھنے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ۔پیرکو سپیکرقومی اسمبلی کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا،اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ قانون سازی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے قائمہکمیٹیوں کو تشکیل دینا ناگزیر ہے۔اس مقصد کے لیے اپوزیشن جماعتوں سمیت حکومت کے ساتھ متعدد رانڈہو چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ رواں ماہ کے دوران منعقد ہونےوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میںقائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کو عملی جامہ پہنادیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلی سطح اجلاسکی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری، چیف وہیپ ملک محمد عامر ڈوگر اور شبلی فرازقائدایوان سینٹ نے شرکت کی۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا ہو گا اور میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ایوان کی کاروائی کے دوران حکومت اور اپوزیشن کو ان کے مینڈیٹ کے مطابق موقع دیا جائے گا۔ اجلاس میں رواں ماہ میں قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قانون سازی اور ایوان میں ماحول کو خوشگورارکھنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں قانون سازی کے حصول کے لیےقائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔