جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا معاملہ چھ ماہ کے لئے موخرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا معامل چھ ماہ کے لئے موخرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ وزیر اعظم نے صرف جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ وسط 2019 تک قائم و فعال کرنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سے وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجابمخدوم ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب بھی ملاقات میں موجود ملاقات تھے ۔بیان کے مطابق ملاقات میں جنوبی پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کے حوالے سے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر منصوبہ بندی نے بھی جنوبی پنجاب کے سماجی اور اقتصادی حقائق کے حوالے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ وسط 2019 تک قائم و فعال کرنے کی ہدایت کردی ۔