عالمی شہرت یافتہ اداکار وہدایت کارعثمان پیرزادہ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

عالمی شہرت یافتہ اداکار وہدایت کارعثمان پیرزادہ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد,عثمان پیرزادہ کی آمد پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے ادارے بارے بریفنگ دی اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر عثمان کا کہنا تھا کہسیف سٹیز میں آکرخوشگوار حیرت کا شکار ہوں، ایسا جدید منصوبہ دنیا بھر میں نہیں دیکھا، پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سیکورٹی صورتحال میں بہتری اشد ضروری ہے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانا ہو گا.ساتھ ہی ساتھعثمان پیرزادہ نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی اورسیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کروایا، آخر میںچیف ایڈمنسٹریشن آفیسر نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔