سی این این کا جمال خشوگی کے واٹس ایپ میسیجز تک رسائی کا دعویٰ
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے قتل سے پہلے صحافی جمال خشوگی کے واٹس ایپ میسیجز تک رسائی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق صحافی جمال خشوگی اور ان کے سعودی جِلا وطن دوست عمر عبدالعزیز کے درمیان واٹس ایپ میسیجز کا تبادلہ ہوا ،جس میں ایک سال کے دوران دونوں نےایک دوسرے کو 400سے زائد واٹس ایپ میسیجزکیے۔امریکی ٘میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی جمال خشوگی نے بِن سلمان کو اپنے میسجز میں "جانور"سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا جانور ہے جو زیادہ سے زیادہ شکار کرتا ہے اور مزید اس سے زیادہ کھانا چاہتا ہے۔