سیاسی جماعتوں کے مالی سال 2016-2017ا ثاثوں کی تفصیلات :مسلم لیگ ن پہلے نمبر پر
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مالی سال 2016-2017کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن 22کروڑ 21لاکھ 16ہزارچار سو چھ روپے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے .دستاویزات کے مطابق مسلم ن سب سے امیر جماعت نکلی ہے, پی ٹی آئی 11کروڑ64لاکھ 248جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 16کروڑ 52لاکھ 84ہزار چار سو23,پاک سر زمین پارٹی 35لاکھ 65ہزار818، اے این پی چار کروڑ 26ہزار تین سو پچاس، جمعیت علماء اسلام (ف) دو کروڑ 82لاکھ 73ہزار 592، جماعت اسلامی 11کروڑ 6لاکھ 53ہزار 928پاکستان عوامی تحریک 19لاکھ 10ہزار 434، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ 2لاکھ 88ہزار 268، تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کی مالیت صرف 30ہزار 250روپے نکلی ہے. الیکشنکمیشن کے مطابق سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزار سے زائد ہے ۔ حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 41کروڑ 15لاکھ 40ہزار سے زائد ہے جبکہ حمزہ شہباز کی زرعی زمین کی مالیت 3کروڑ اور غیر زرعی اراضی کی مالیت 13کروڑ 64لاکھ سے زائد ہے. حمزہ شہباز کے پاس بینک میں 43لاکھ 70ہزار سے زائد کی رقم موجود ہے ۔مشاہد اللہ خان کے پاس 3کروڑ ، راجہ ظفر الحق کے پاس 4کروڑ روپے کے اثاثے ہیں ۔ سلیم مانڈوی والا 3کروڑ روپے ، رضا ربانی 10کروڑ، سینیٹر شیری رحمان 77کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں ، فروغ نسیم کے 17کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ہیں، غلام احمد بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20کروڑ 97لاکھ سے زائد ہیں ۔ برجیس طاہر کے کل اثاثے دو کروڑ 78لاکھ سے زائد ہیں۔