افسران ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان سے ترقی پانے والے والے وفاقی سیکرٹریز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افسران کی ترقی کارکردگی اورمیرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی، امید ہے افسران فرض شناسی سے ملک وقوم کی خدمت کریں گے، پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پرکھڑا ہے، ملک کی تعمیروترقی کو بیوروکریسی نے بھی عملی جامہ پہنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا، ملک پیچھے رہ جانے کی مختلف وجوہات ہیں، نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے، آج سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔