الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ کمیٹی حکومت اور حزب اختلاف کی طرف سے تقرری کیلئے دیئے گئے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر غور کرے گی۔