شام میں تازہ حملوں میں 8 بچوں کی موت
شام کے شمالی علاقے معرت النعمان میںشام کی حکومتی فورسزکی بمبا ری سے8 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے رجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چیابن نے کہا ہے کہ ہم شمالی ادلب کے تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کے مارے جانے کی رپورٹوں سے حیران اور غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مارے گئے تمام بچے 15سال سے کم عمر کے تھے۔ ٹیڈ چیابن نے شام میں سرگرم تمام فریقوں سے بچو ں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی بچوں کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والی تنظیموں کو سنگین نتائج بھگتنے کی تنبیہ بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں ہو نے والے تشدد میں کم از کم 34 بچوں کی موت ہوئی ہے۔