بھارت کا خلائی مشن ماحولیاتی نظام کیلئے خطرناک ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی خلائی مشن سے خلاملبے کا ڈھیر بن رہا ہے،عالمی تنظیموں کو بھارت کے غیر سنجیدہ خلائی مشن کا نوٹس لینا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کا خلائی مشن ماحولیاتی نظام کیلئے خطرناک ہے ،عالمی تنظیموں کو بھارت کے غیر سنجیدہ خلائی مشن کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی خلائی مشن سے خلاملبے کا ڈھیر بن رہا ہے۔