حضرت خواجہ غلام فرید کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز
معروف بزرگ اور صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے تین روزہ عرس آج ضلع راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں شروع ہوگیا ۔عرس کی تقریبات کے دوران وعظ ، نعت، قرات، کانفرنسوں اور سماع کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شرکت کررہی ہے ۔