عثمان بزدار کی مکمل کارکردگی بیان کرنے کیلئے چار گھنٹے درکار ہیں، فیاض چوہان
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے صوبے کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکومت کا 60 فیصد بجٹ کم کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دورحکومت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگیا ہے، شہبازشریف کے8،8کیمپ دفاتر ہوتے تھے لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارنےخاموشی کےساتھ کام کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مکمل کارکردگی بیان کرنے کیلئے کم سے کم چار گھنٹے کا وقت درکار ہوگا۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی پرغیر مناسب تنقید کی جاتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ترقیاتی کام کیے۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کی قیادت میں بہترین کام ہو رہے ہیں اور انہوں نے قابضین سے سرکاری زمین واگزار کرائی ہے۔