کمانڈرامریکی سینٹرل نیول کمانڈوائس ایڈمرل جیمز کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ وائس ایڈمرل جیمز مالے نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دودہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکی وائس ایڈمرل ایڈمرل جیمز کے نیول ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر استقبال کیا گیا ، کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بحر ہند میں سمندری تحفظ اور دوطرفہ بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔