میر ظفر اللہ جمالی کا انتقال، وزیراعظم اور آرمی چیف کا اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کو اس صدمے کو جھیلنے کی دعا کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجھے میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے