جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کا اشارہ دیدیا
واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کا اشارہ دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ان کی مدت میں اگر ایران ایٹمی معاہدے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کو تیار ہوتا ہے تو امریکا دوبارہ سے ایٹمی پروگرام بحال کردے گا۔ جوبائیڈن نے شرط رکھی ہے کہ اس کے لیے ایران کو جوہری مواد کی ذخیرہ اندوزی کی سرگرمیوں کو چھوڑ کر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔ بائیڈن کے مطابق اگر ایران ایٹم بم بنا لیتا ہے تو سعودی عرب، ترکی، مصر اور دیگر ممالک پر ایٹیمی ہتھیار حاصل کرنے کا شدید دباؤ قائم ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بائیڈن سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے خیالات پر قائم رہیں گے تو انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے لیکن کوشش کی جائے گی۔