کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر سوسائٹی ذمہ داری نہیں پوری کر رہی تو عدالت کیوں مداخلت کرے ؟ عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا اور سیاست میں مشغول ہے ؟ درخواست گزار کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا چاہیے، اس قسم کے معاملات عدالت میں نہیں آنے چاہئیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ ملک قانون کی عمل داری کے تحت چل رہا ہے ؟ عام پبلک بھی اس پر عمل نہیں کر رہی، سب سے زیادہ غریب اس سے متاثر ہوگا۔