مقبوضہ کشمیر میں دو فوجیوں نے خود کشی کر لی
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کپواڑہ اور شوپیاں اضلاع میں دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگڈار میں ڈیوٹی کے دوران بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ہیڈ کانسٹیبل نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی۔بھارتی فوج کے ایک اور سپاہی نے شوپیاں ضلع کے میں ڈیوٹی اوقات کے دوران اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔حکام نے بتایا کہ اس اقدام اٹھانے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ ایک ہندوستانی پولیس اہلکار نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ، مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد 483 ہو گئی ہے۔