نیب کے بعد ایف آئی اے نے بھی این آئی سی وی ڈی میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں
قومی احتساب بیورو (نیب) کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بھی قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں۔ اسپتال انتظامیہ نے این آئی سی وی ڈی میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ این آئی سی وی ڈی صوبے کی ملکیت ہے، اسپتال میں ایف آئی اے کی انکوائری غیر قانونی ہے، اسے کارروائی سے روکا جائے۔